نیب نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے 7 ہائیڈرنٹ کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بدھ 6 جنوری 2016 22:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو نے کراچی واٹر اینڈسیوریج بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے والے 7 ہائیڈرنٹ کا ریکارڈ قبضے میں لیکر صدر میں واقع پاسپورٹ آفس کے قریب نیب کے دفتر میں منتقل کردیا ،زرائع کے مطابق جو ریکارڈ قبضے میں لیا گیا ہے وہ2 ٹرکس میں بھر کر لے جایا گیا ،ریکارڈ بورھوں میں موجود تھا،جس میں ہائیڈرنٹ سے فروخت کئے جانے والے ٹینکروں کی روزانہ کی رپورٹ بھی شامل ہے،زرائع کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹر رضوان سومرو نے ریکارڈ کی چھان بین شروع کردی ہے اور ریکارڈ میں2010 سے2015 تک کھولے گئے ہائیڈرنٹ کی معلومات حاصل کی جارہی ہے،زرائع کے مطابق اس سلسلے میں نیب حکام جلد سابق ہائیڈنٹ انچارج راشد صدیقی کو نیب آفس طلب کرنے والے ہیں،زرائع کے مطابق نیب حکام سپرہائی وے کے قریب کھولے گئے ،ڈبل اے اے بلڈر کے ہائیڈرنٹ سے متعلق راشد صدیقی سے خصوصی تحقیقات کرنا چاہتے ہیں،کیوں کہ یہ ہائیڈرنٹ راشد صدیقی کے خصوصی احکامات پر کھولے گئے ہے۔

متعلقہ عنوان :