ہمارا ملک جب بھی کسی تنازع میں فریق بنا اس کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا،پہلے بھی سامراجی قوتیں ہمیں سردجنگ میں دھکیل کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرچکی ہیں، انتہاء پسندی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ایسے اقدام سے گریز کیا جائے کہ جو جلتی پر تیل کا کام کرے
عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید کا بیان
بدھ 6 جنوری 2016 22:20
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ ہمارا ملک جب بھی کسی تنازع میں فریق بنا اس کا خمیازہ پوری قوم نے بھگتا پہلے بھی سامراجی قوتیں ہمیں سردجنگ میں دھکیل کر اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرچکی ہیں جس کا خمیازہ ہم کئی نسلوں سے بھگت رہے ہیں ہم پہلے بھی پرائی جنگ میں ملک بھر کے گلی کوچے اپنے ہی ہم وطنوں کے خون سے سرخ کرچکے ہیں ہم گزشتہ کئی برسوں سے کہتے چلے آرہے ہیں کہ انتہاء پسندی ملکی سلامتی کے لیے سب سے سنگین خطرہ ہے ایسے اقدام سے گریز کیا جائے کہ جو جلتی پر تیل کا کام کرے ماضی میں بھی پرائے تنازعات میں فریق بننے سے اپنی ثقافت اور اقدار کو کھوکھلا کر چکے ہیں دو برادر ملکوں کے تنازعے میں فریق بننا ملک کو تباہی و بربادی کی بند گلی میں لیجائے گا صرف ملکی مفاد ہماری بنیادی ترجیح ہونا چاہیے ،باچا خان مرکز سے جاری کردہ بیان میں اے این پی سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی (لویہ جرگہ) کے چیئر مین سینیٹر شاہی سید نے مذید کہا ہے کہ پہلے ہی ملک میں عالمی دہشت گرد تنظیم کی موجودگی کی بازگشت زوروں پر ہے ذمہ دار حکومتی شخصیات کے عالمی سامراجی دہشت گرد گروہ کی ملک میں موجودگی اوراپنے صوبے سے ملک شام میں جاری جنگ سینکڑوں جوانوں کی شرکت کے انکشافات کررہے ہیں،اور پاکستانی افواج ملک بھر میں جاری ضرب عضب میں مصروف ہیں لہٰذا انتہائی ہوش و حواس اور ذمہ دارانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا اوراپنے ماضی سے سبق سیکھتے ہوئے ،خطے کے حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کے مفاد میں فیصلے کرنا ہوں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.