وفاقی وزیر داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس، سیف سٹی پروجیکٹ،جڑواں شہروں میں امن و امان کی صورتحال پر غور

بدھ 6 جنوری 2016 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ اور جڑواں شہرؤں میں امن و امان کی صورتحال اور اس میں مزید بہتری اور دیگر معاملات پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سیکر ٹری اور ایڈیشنل سیکر ٹری وزارت داخلہ ، نیشنل کور ڈینیٹر نیکٹا ، چیئر مین نادرا ،چیف کمشنر اسلام آباد ،آئی جی، ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد پولیس، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ، اور سی پی او راولپنڈی سمیت دیگر اہم افسران نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :