عوام ہچکولے کھاتی حکومت آئندہ عبرتناک شکست سے دوچار کردے گی،شیراز بشیر چیمہ

بدھ 6 جنوری 2016 21:18

عارف والا ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے مرکزی جنرل سیکرٹری شیراز بشیر چیمہ نے کہاکہ ملک میں بجلی اور گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اقتدار کے مزلے لوٹنے والوں کیلئے ہچکولے کھاتی حکومت کو عوام آئندہ عبرتناک شکست سے دوچار کردے گی غریب عوام کے منہ سے آخری نوالہ تک چھیننے کی ناکام سازشیں کی جاری ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ہال میں تحریک انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پروپیگنڈہ او ر سازشیں ناکام ہوجائیں گی عوام تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کے ساتھ ہیں ہم اقتدار کی کرسی پر قبضہ نہیں بلکہ عوامی خدمت کے مشن کو ترجیح دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں حکومت اپنی ناکامی کو چھپارہی ہے اس موقعہ پر کارکنان او عہدیداران بھی موجودتھے ۔