صو بائی حکومت نے بشا م کو تحصیل کا در جہ دے دیا، عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی

بدھ 6 جنوری 2016 21:18

الپوری ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)صو بائی حکومت نے بشا م کو تحصیل کا در جہ دے دیا، عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ، سما جی تنظیموں اور تا جر برداری سمیت قومی جر گہ اور ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد ، مٹھا ئیاں بھی تقسیم کی گئی ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور بشام کو تحصیل کا درجہ دلوا نے کے روح رواں سا بق صو بائی شو کت علی یوسف زئی کو زبر دست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ، شانگلہ میں تحصیلوں کی تعداد تین ہو گئی عوام کو درپیش مسائل میں کمی آئے گی ، صو بے کے پسماندہ ضلع شانگلہ میں جہاں ہر طرف بنیادی سہو لیات کا فقدان ہے وہاں پاکستان تحریک انصاف کی صو بائی حکومت نے پانچ یو نین کونسلز اور چھ پٹوار سرکلز پر مشتمل علا قہ بشام کو علیحدہ تحصیل کا در جہ دے کر ضروری نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے تحصیل بشام پانچ یو نین کونسلز بوٹیال، شنگ، میری ، دندئی اور کوڑ منگ پر مشتمل ہو گا بشام کو تحصیل کا در جہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن صو بائی اسمبلی شوکت علی یوسف زئی کی جانب سے عوامی مطالبہ پر دیا گیا ، بشام کے صحا فیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے شوکت علی یوسف زئی کا کہنا تھا کہ علیحدہ تحصیل کے قیام سے یہاں کے مسائل کم ہوں گے اور عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہوگا ، انہوں نے کہا کہ بشام میں ٹی ایم اے قائم کیا جا ئے گا اور تحصیل سطح کے تمام افسران بشام میں موجود رہیں گے ، انہوں نے کہا کہ بشام بازار جو بین الا قوامی شہرت کا حامل شہر اور شانگلہ کا سب سے بڑا اور تجارتی مرکز اور بازار ہے اس بازار کے سیوریج نظام سمیت پینے کے پانی اور صفا ئی کانظام بہتر کیا جا ئے گا اور بازار کے حسن کو بڑھا یا جا ئے گا ، انہوں نے کہا کہ بشام تحصیل کیلئے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی فراہم کی جا ئے گی ، بشام کو تحصیل کا درجہ ملنے پر عوام میں خو شی کی لہر دوڑ گئی ہے اور تا جر برادری سمیت سماجی تنظیموں اور قومی جر گہ نے تقاریب منعقد کر کے صو بائی حکومت کا شکر یہ ادا کیا ہے اور مٹھا ئیاں بھی تقسیم کی گئی ہیں، تاجربرادری کے صدر ماسٹر حمید الرحمن اور سما جی کار کن حاجی فضل کریم، حاجی شیرین جان کا کہنا تھا کہ بشام کو تحصیل کا درجہ ملنے سے تمام مسائل مقامی سطح پر حل ہوں گے۔