لاہور ہائیکورٹ ، ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے ئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جار، آٹھ جنوری کوجواب طلب
بدھ 6 جنوری 2016 21:13
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کمی کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آٹھ جنوری کوجواب طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عا ئشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔
(جاری ہے)
درخواست گزاروں نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ حکومت کے پاس ایل پی جی گیس کی قیمتوں کے تعین کا کوئی اختیار نہیں قوانین کی رو سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کرنا مشترکہ مفادات کونسل کی ذمہ داری ہے۔
درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حکو مت قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ازخود ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں غیر قانونی طور پر مسلسل اضافہ کر رہی ہے، لہذا عدالت حکومتی اقدام کو کالعدم قرار دے۔ وفاقی حکومت کے سرکاری وکیل نے عدالت سے ایل پی جی گیس کی قیمتوں کا تعین کے حوالے سے پالیسی کے متعلق تفصیلی جواب داخل کرنے کی مہلت طلب کی جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو آٹھ جنوری کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ (ایم عقیل)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.