پراناسکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کے گاؤں قادر بخش بروہی کے مکینوں کا گندا پانی گھروں میں داخل کے خلاف احتجاجی مظاہر

بدھ 6 جنوری 2016 21:09

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) پراناسکھر کے علاقے قریشی گوٹھ کے گاؤں قادر بخش بروہی کے مکینوں کی بڑی تعداد نے علاقہ کا ڈرینج سسٹم تباہ ہونے کے وجہ سے گندا پانی گھروں میں داخل ہونے کے خلاف سکھر ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سکھر انتظامیہ سمیت منتخب نمائندگان کے خلاف نعرے بازی کی مظاہرین کی قیادت بروہی برادری کے معززین غلام محمد بروہی ، محمد امین بروہی ، مسمات گل خاتون ، لعل خاتون و دیگر نے کی اس موقع پر بروہی برادری کے افراد کا کہنا تھا کہ علاقہ کا ڈرینج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے اسکا گندہ پانی ہمارے گھروں میں داخل ہو گیا ہے علاقہ مکین شدید پریشانی میں مبتلا ہیں شکایات کے باوجود کسی قسم کاعملدرآمد نہیں ہوتا انہوں نے بالا حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے علاقہ مکینوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کیں جائے اور خراب ڈرینج سسٹم فوری درست کیا جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :