تحت لاہور کے فرسودہ نظام کے خاتمہ سے حقیقی تبدیلی آئے گی ،خواجہ غلام فرید کوریجہ

چھوٹے صوبوں اور سرائیکی وسیب کے سیاسی قیادت کیخلاف نیشنل ایکشن پلان احتساب نہیں انتقام ہے،سربراہ سرائیکستان قومی اتحاد

بدھ 6 جنوری 2016 21:09

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے کہا ہے کہ تحت لاہور کی فرسودہ نظام کے خاتمہ سے حقیقی تبدیلی آئے گی اس وقت طاقت سرچشمہ عوام میں پنجابی اسٹیبلشمنٹ جرائم پیشہ کررہے ہیں چھوٹے صوبوں اور سرائیکی وسیب کے سیاسی قیادت کے خلاف نیشنل ایکشن پلان احتساب نہیں انتقام ہے یہ بات انہوں نے ملک خادم حسین ڈھولن کی طرف رہائش گاہ پر دئیے گئے ظہرانے کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان ادراے بتائیں کیاسندھی ،بلوچ،اورسرائیکی اقوام کرپشن کے آلا کار ہیں اور تحت لاہوراور پنجابی اسٹیبلشمنٹ کے حاکم اور بیوروکریسی گنگا میں دُھلی ہوئی ہے کہ اس کے خلاف کوئی کاروائی نہیں تحت لاہورسے بالا دست نظام کی وجہ سے بنگلہ دیش وجود میں آیابلوچستان ،خیبر پختون خواہ میں علیحدگی کی تحریکوں کا سرگرم ہونا بھی تحت لاہور کی پالیسیوں سے قوموں کا عدم اعتماد ہے سول اور تمام دفاعی اداروں میں سندھی ،پختون،سرائیکی اور بلوچ کو آبادی اوروسائل کی بنیاد پر حصہ دیا جائے صرف وزیرِ اعظم ہاوٴس میں 578 ملازمین میں سے 400 کے قریب کا تعلق اپر پنجاب سے ہے اور سرائیکی وسیب اور فاٹاسے 178 ملازم ہیں اسی طرح ہر ادارے میں یہی حال ہے تبدیلی اقتدار کی تبدیلی سے نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی سے ہوگی اور حقیقی نظام کی تبدیلی کے لیے تحت لاہور کے بت کو گرانا ہو گاانہوں نے کہا کہ خواجہ فرید کے عرس کی تیاریاں مکمل ہیں 14جنوری کو سرائیکی نیشنل کانفرنس منعقد ہوگی جس میں سندھی ،بلوچی ،سرائیکی اور پختون شاعر ،ادیب و قوم پرست شرکت کریں گے اس موقع پر صوبائی صدرکسان ونگ امین خان میرانی ،سینئرنائب صدرحاجی عبدالغفورلغاری ،تحصیل صدرمہرحسین چنگوانی ،ڈویژنل نائب صدرخلیل چنگوانی ،یونین صدر سید صفدرحُسین شاہ ،سردار ریاض خان لغاری ،سردار شریف خان لغاری ،غلام حسین ،ملک محمد قاسم ،ملک کاشف،ملک آصف بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :