سیالکوٹ ،گیس لیکیج سے چولہا جلاتے دھماکہ ،ایک ہی گھر کے 6افراد جھلس گئے

بدھ 6 جنوری 2016 21:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) سیا لکوٹ پسرور روڈ نزد دوبرجی آرائیاں گلشن اقبال پارک کے قریب ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے چولہا جلاتے ہوئے دھماکہ ہونے سے ایک ہی گھر کے 6افراد جھلس گئے۔ ریسکیو1122 کی ایک پریس ریلیز کے مطابق حادثہ کی اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122کی 8گاڑیا ں اورریسکیوکا عملہ 10منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچ گیا اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں ۔

دھماکہ اتنا شدید تھا کہ گھر کی بیرونی دیوار گلی میں جا گری اوردیگر دروازے کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔

(جاری ہے)

مالک مکان احتشام نے بتایا ہے کہ جھلس جانے والے افراد میں سے انکی والدہ60سالہ رفعت شاہین ،4بہنیں33سالہ سمیہ عثمان،30سالہ سمیراعمران،25سالہ فرحین بلا،25سالہ سحر بلاول اور بہنوئی27سالہ بلاول صدیق شامل ہیں۔بلاول کی حالت نازک بیان جاتی ہے جبکہ بلاول کی 3 دن پہلے ہی شادی ہوئی تھی۔

ضلعی ایمرجنسی ریسکیو1122آفیسر سید کمال عابدبھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کاروائیوں کی نگرانی کرتے رہے۔انکے ہمراہ دسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ بھی موجودتھے ۔اس موقع پر ڈی سی او ڈاکٹر آصف طفیل نے بھی جائے حادثہ کا دورہ کیا اور امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیا انکے ہمراہ ڈی او سی عبدالسلام عارف بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :