اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کا غیر ”رجسٹرڈ “شدہ ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن

2ہسپتال مکمل سیل، ایک ہسپتال میں میڈیکل اسٹور اورڈینٹل ڈیپارٹمنٹ سیل

بدھ 6 جنوری 2016 21:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) اسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم عباس نے غیر ”رجسٹرڈ “شدہ ہسپتالوں اور میڈیکل اسٹوروں کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا۔ 2کریک ڈاوٴن کے دوران 2ہسپتالوں کو مکمل طور پر سیل جبکہ ایک ہسپتال میں میڈیکل اسٹور اورڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ میثم ززکے تحت کارروائی کرتے ہوئے غیر ”رجسٹرڈ “ شدہ ہسپتال ،مقصودہ ویلفیئر ہسپتال گوہد پور ،نور ہسپتال گوہد پور اور نور میڈیکل اسٹور گوہد پور کوسیل کردیا جبکہ موضع حسن وال میں مشتاق میڈیکل کمپلکس میں لیبارٹری، ہومیو پیتھک اسٹوراور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ کو سیل کردیا۔