اقتصادی راہداری قومی منصوبہ سب صوبے مستفید ہونگے ‘ کسی روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی‘ کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کرے‘خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک ارب کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا‘ اس میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت بھی میسر ہوگی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 6 جنوری 2016 20:55

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کسی روٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے ، سب صوبے ہی اس سے مستفید ہوں گے۔ پاک چین اقتصادی راہداری میں صوبوں کو یکساں اہمیت دی جارہی ہے، وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک ارب کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے ، اس یونیورسٹی میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت میسر ہوگی۔

وہ بدھ کو پشاور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں لیور ٹرانسپلانٹیشن سنٹر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں ایک ارب روپے کے لیور ٹرانسپلا نٹیشن سنٹر کے منصوبے کاسنگ بنیاد رکھا ہے، خیبر میڈیکل یونیورسٹی می جگر کی پیوندکاری کی سہولت میسر ہوگی ، احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری میں تمام صوبوں کو یکساں اہمیت دی جارہی ہے ، یہ ایک قومی منصوبہ ہے اور سب صوبے ہی اس سے مستفید ہوں گے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے 13نکاتی خط کا تفصیل سے جواب دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں خیبرپختونخوا کو یکساں اہمیت دی جا رہی ہے، اقتصادی راہداری کے 46ارب ڈالر میں سے 38ارب ڈالر نجی شعبے کے توانائی منصوبوں پر خرچ ہوں گے کیونکہ معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے توانائی کی سخت ضرورت ہے، ہم معیشت کو مضبوط کئے بغیر راہداری منصوبے سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ کسی روٹ میں کوئی بھی تبدیلی نہیں کی گئی کسی کے پاس ثبوت ہیں تو پیش کریں، اس راہداری کے تینوں روٹ موجودہ سڑکوں کو ملا کر بنائے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ اگلے 10سال میں پاکستان کو25بڑی معیشتوں میں شامل کریں گے

متعلقہ عنوان :