وفاقی دارلحکومت کے اہم ترین تجارتی مرکزبلیو ایریا میں دن د یہاڑے ڈکیتی کی وردات

دو نوسر بازوں نے پولیس کا جعلی روپ دھارکر خاتون کو طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی موبائیل فون سے محروم کردیا

بدھ 6 جنوری 2016 20:43

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء ) وفاقی دارلحکومت کے اہم ترین تجارتی مرکزبلیو ایریا میں دو نوسر بازوں نے پولیس کا جعلی روپ دھارکر خاتون کو طلائی زیورات ،نقدی اور قیمتی موبائیل فون سے محروم کردیا ، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلیو ایریا میں تہذیب بیکر ی کے قریب دونوسربازوں نے پولیس کے بھیس میں خاتون سے طلائی زیوارت جس میں سونے کے دوکڑے ،نقدی اور قیمتی موبائل لوٹ لئے اور موقع سے گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے،بعدازاں پولیس نے مقدمہ درج کرلیااورتحقیقات شروع کردی تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی آئی۔

متعلقہ عنوان :