اسلام آباد، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے طلائی زیورات‘ نقدی اور موبائل فونز لے اڑے

بدھ 6 جنوری 2016 20:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر ایف ٹین ون کے گھر میں سات لاکھ مالیت کی ڈکیتی‘ ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر طلائی زیورات‘ نقدی اور موبائل فونز لے اڑے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سیکٹر ایف ٹین ون کے گھر میں ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سات لاکھ روپے مالیت کا سامان لوٹ لیا جس میں طلائی زیورات‘ نقدی اور موبائل فون شامل تھے۔ گھر والوں کا کہنا ہے کہ ڈکیتی میں سات لوگ شامل تھے جن میں پانچ گھر میں رہ کر واردات کررہے تھے اور دو گھر سے باہر نگرانی کرتے رہے۔ بعد ازاں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :