پر یذیڈنٹ زی ٹی بی ایل کپ انٹر ڈیپارٹمنٹل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ

زیڈ ٹی بی ایل نے پی ٹی ڈی سی کو شکست دے کر فائل جیت لیا

بدھ 6 جنوری 2016 20:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء)پر یذیڈنٹ زی ٹی بی ایل کپ انٹر ڈیپارٹمنٹل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 2016 زرعی ترقیاتی بینک نے پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو شکست دے کر جیت لیا۔ یہ میچ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ سپورٹس کلب میں انعقاد پذیر ہوا۔ اس ٹورنامنٹ میں زرعی ترقیاتی بینک گرین، پی ٹی ڈی سی، TIP ہری پور، ہیوی مکینکل کمپلیکس (HMC) ٹیکسلا اور زرعی ترقیاتی بینک وائٹ نے حصہ لیا۔

ابتداء میں زرعی ترقیاتی بینک نے TIP ہری پور کو شکست دی اور سیمی فائنل میں PTDC نے زرعی ترقیاتی بینک وائٹ کو شکست دی۔ فائنل میچ کو دیکھنے کے لیئے شائقین کی بڑی تعداد موجود تھی۔ زرعی ترقیاتی بینک کی ٹیم نے بہتر ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا۔ PTDC کے علی عباس نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور انہیں مین آف دی میچ قرار پائے۔

(جاری ہے)

یہ ٹورنامنٹ زرعی ترقیاتی بینک کے ذیلی ادارہ کسان سپورٹس سروسزلمیٹڈ کے تحت انعقاد پذیر ہوا۔

اس موقع پر بینک کے صدر سید طلعت محمود نے کہا کہ ZTBL سوشل کارپوریٹ ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے انتہائی سنجیدگی سے اپنی کاوشیں بروے کار لا رہا ہے۔ تا کہ کرکٹ، ٹینس، اسکوائش، گالف، پولو شوٹنگ بال وغیرہ کے بہترین کھلاڑی تیار کر سکے جو کہ پاکستان کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کسان سپورٹس سروسز لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر خالد رفیق شاہ اور جنرل منیجر سپورٹس مسعود انور کی کاوشوں کو بھی سراہا جو کہ انہوں نے انتہائی منظم طور پر انتظاماات کئے۔ آخر میں تقریب کے مہمان خصوصی سید طلعت محمود نے جیتنے والی اور رنراپ ٹیموں کے درمیان انعامات بھی تقسیم کیئے۔