وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے مختلف اضلاع کے اراکین اسمبلی کی ملاقات

بدھ 6 جنوری 2016 20:31

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی جن میں ممبر قومی اسمبلی سردار عاشق حسین گوپانگ ، ایم پی اے بیگم راشدہ یعقوب اور سابق ایم پی اے حاجی محمد یعقوب شیخ شامل تھے جبکہ اس موق پر ایم پی اے منشاء اﷲ بٹ بھی تھے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے منتخب نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ شفافیت ، اعلی معیار اور تیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پنجاب حکومت کا طرہ امتیاز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بے لوث خدمت مسلم لیگ(ن)کا نصب العین ہے اورمنتخب نمائندے عوام کے مسائل میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔