پانی ، بجلی نہ گیس ۔۔۔

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 20:09

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) گیس کیساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا سلسلہ عروج پر ہے گیس اور بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں سرگودھا کے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی مگر انہوں نے اقتدار میں آتے ہی بجلی کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ بھی تیز کردی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے کئی گھروں میں صبح سویرے ہی گیس بند کردی جاتی ہے جس کی وجہ سے سکول دفاتر اور کاموں پر جانیوالے لوگوں کو ناشتے کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ناشتہ کے حصول کیلئے ہوٹلوں پر جانا پڑتا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کم از کم صبح کے اوقات میں 6 بجے سے 10 بجے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ لوگ ناشتہ کرکے دفاتر اور سکولز وغیرہ میں جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :