سابق ممبر سی ڈی اے مصطفین کاظمی کی الوداعی تقریب میں پھول نچھاور کرنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی فائر ٹینڈر گاڑی کا غیر قانونی استعمال ، سماجی تنظیموں کا واقعہ پر احتجاج ،حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 6 جنوری 2016 19:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) حکومت کی ناک کے نیچے سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال جاری، وفاقی ترقیاتی ادارے کے سابق ممبر انوائرمنٹ مصطفین کاظمی کی الوداعی تقریب میں پھول نچھاور کرنے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کی فائر ٹینڈر گاڑی استعمال کی گئی، سماجی تنظیموں نے واقعہ پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وفاقی دار الحکومت میں جیسمین گارڈن میں سابق ممبر انوائرمنٹ سید مصطفین کاظمی کی الوداعی تقریب میں پھول نچھاور کرنے کے کروڑوں روپے مالیت کی فائر ٹینڈر گاڑی کا استعمال کیا گیا، جس پر سماجی تنظیموں نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ فائر ٹینڈر آگ بجھانے کیلئے ہوتی ہے ، پھول نچھاور کرنے کیلئے نہیں ہوتی، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر ٹینڈر عوام کو تو موثر نہیں ہوئی مگر افسران کی چاپلوسی کیلئے ہر وقت تیار رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :