وزیراعلیٰ شہبازشریف سے وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی کی ملاقات

بدھ 6 جنوری 2016 19:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے آج یہاں وزیر اعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور جام معشوق علی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، سیاسی صورتحال اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہیں۔ اہم قومی امور پر سیاسی جماعتوں کے اتفاق رائے سے کئے گئے فیصلوں کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :