سوات میں بجلی کے مسائل کے حل کے لئے واپڈا کو کثیر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں،ڈاکٹر امجد علی

گرڈ سٹیشن کے قیام کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے ،تحصیل میں کم وولٹیج ،لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کیلئے گریڈ سٹیشن کا قیام ضروری ہے، معاون خصوصی وزیراعلی کے پی کے

بدھ 6 جنوری 2016 18:32

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز چیف پیسکو سے پشاور میں ملاقات کی اور انہیں ضلع سوات اور خاص طور پر حلقہ پی کے۔82 کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے حل اور بجلی کے نئے منصوبوں سے متعلق ملاقات کی۔ تحصیل بریکوٹ کے ناظم گوہر ایوب خان،اراکین ضلع کونسل زمین خان ،اصغر علی اور باچہ حسین بھی ان کے ہمراتھے۔

ڈاکٹر امجد علی نے چیف پیسکو کو بتایا کہ تحصیل بریکوٹ میں بجلی کے معاملات بہت گھمبیر ہوچکے ہیں اور عوام کوکئی ایک مسائل کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ گریڈ سٹیشن کے قیام کے بغیر یہ مسائل حل نہیں ہو سکتے اور تحصیل میں کم وولٹیج اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل کے حل کے لئے گریڈ سٹیشن کا قیام ضروری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے زرعی اور معاشی شعبوں پر برے اثرات پڑرہے ہیں، قیمتی باغات ختم ہو رہے ہیں ٹیوب ویل بند پڑے ہیں۔

جبکہ مانیار سے لیکر ناگوہا چوک تک ایچ ٹی لائین ہے جس پر ایل ٹی لائین نصب ہونے کے باعث وولٹیج انتہاہی کم ہیں۔اس موقع پرچیف پیسکونے ان تمام مسائل کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو فوری ہدایات جاری کیں اور یقین دلایا کہ بجلی کے مسائل کو بتدریج طریقے سے حل کیا جائے گا۔ڈاکٹر امجد علی نے چیف پیسکو کی یقین دہانی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقہ میں بجلی کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 15کروڑ روپے کی رقوم فراہم کر دی ہیں۔

اسی طرح 85نئے ٹرانسٖفارمر،474ایل ٹی کیبل اورٹرانسفارمر کی مرمتی کیلئے 50لاکھ روپے مالی سال 2015جبکہ40لاکھ روپے رواں سال کیلئے فراہم کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کو واپڈا کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے بلکہ ان کے مسائل کو حل کر کے دم لیں گے ۔ اس موقع پر انہوں نے بریکوٹ کو سب ڈویژن کا درجہ دینے کیلئے بھی بات چیت کی۔

متعلقہ عنوان :