ملتان‘ فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکہ، 2 مزدور زخمی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:28

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) ملتان میں سینٹرل جیل کے قریب فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے سے2 مزدور زخمی ہو گئے ہیں جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

سنٹرل جیل کے قریب بسکٹ کی فیکٹری میں گیس سلنڈر پھٹنے سے دو مزدور 29سالہ فیصل اور 23سالہ عمر زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں نشتر اسپتال منتقل کر دیا گیا، دھماکہ گیس سلنڈر سے گیس لیک ہونے کے باعث ہوا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے۔پولیس کا پہلے بھی شہر بھر میں غیرمعیاری گیس سلنڈر بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے جبکہ فیکڑی مالکان سے مزدوروں کی حفاظتی تدابیر کے حوالے سے جواب طلب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :