پانی کی کمی کے مسئلے پر پیپلز پارٹی کا توجہ دلاؤ نوٹس

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں پانی کی کمی کے مسئلے پر بحث کیلئے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے متعدد ارکان کی طرف سے جمع کرائے گئے توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ وفاقی وزیر کو ملک میں پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے ناقص حکمت عملی اور پانی کے تحفظ کے ناقص انتظامات کا نوٹس لینا چاہئے ۔ ملک میں پانی کے وسائل کی کمی سے معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ملک پہلے ہی کھربوں ڈالر کا نقصان برداشت کر چکا ہے ۔ اس معاملے کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 88 کے تحت اس معاملے پر فوری بحث کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :