لاہور سے داعش کے دو کارکن گرفتار

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:22

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء ) لاہور میں حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران داعش کے مزید 2کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم طلحہ اور امجد رضوان کو اعوان ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم امجد آئی ٹی انجینئرنگ کے شعبہ سے وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

دونوں ملزموں کو گزشتہ روز گرفتار ہونے والے ملزم ڈاکٹر عثمان ملک اور احسن صدیق کی نشاندہی پر حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزم داعش کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے پر مامور تھے ۔ ملزموں کے قبضہ سے ممنوعہ لٹریچر، لیپ ٹاپ اور درجنوں ڈی وی ڈیز برآمد کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :