چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی نیشنل پریس کلب کے کامیاب عہدیداروں کو مبارکباد

Zeeshan Haider ذیشان حیدر بدھ 6 جنوری 2016 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) سیینٹ کے چیئرمین میاں رضاربانی نے نیشنل پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر شکیل انجم، نائب صدور اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ جمہوری انداز میں نیشنل پریس کلب کے انتخابات کا انعقاد یہ ظاہر کرتا ہے کہ میڈیا آزاد اور جمہوریت پر یقین رکھتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوششیں کریں گے اور میڈیا کی آزادی اور جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں گے ۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینیٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی نیشنل پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ۔