سہراب گوٹھ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم جماعت کے 5 دہشت گرد ماردے گئے

بدھ 6 جنوری 2016 18:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 06 جنوری۔2015ء) سہراب گوٹھ میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں کالعدم جماعت کے 5 دہشت گرد ماردے گئے جن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے انڈس پلازہ کے عقب میں دپشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے سرچ آپریشن کیا گیا ۔ اس دوران پولیس سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ کالعدم جماعت کے دہشت گردوں نے اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتے دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری موجود ہونے کی بنا پر دہشت گردوں اور پولیس پارٹی کے مابین فائرنگ کا زبردست تبادلہ ہوا۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے اس تبادلے کے دوران 5 دہشت گردوں کے زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو ہسپتال منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں دم توڑ گئے۔۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت سے تھا اور یہ دہشت گرد قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری اور ڈکیتی سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں مین چھاپہ مار کروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :