چشتیاں میں نامعلوم افراد نے ساتویں جماعت کے طالب علم کوبے دردی سے قتل کر دیا

بدھ 6 جنوری 2016 17:56

چشتیاں۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) چشتیاں میں نامعلوم افراد نے ساتویں جماعت کے 13سالہ طالب علم کوبے دردی سے قتل کر کے نعش کھا ل میں پھینک دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول سیٹلائیٹ ٹاؤن چشتیاں کے کلاس ہفتم کا طالب علم محفوظ اللہ عرف اللہ رکھا سکول سے واپسی پر کھانا کھانے کے بعد گھر سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد نے طالب علم کو قتل کرکے قریبی فصلوں کے کھالے کی پلی سے نیچے پھینک دیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثا کے حوالے کر دی ، مقتول طالب علم کا باپ ممتاز لکھویرا ایک ماہ قبل فوت ہو گیا تھا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :