حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے،مخدوم ہاشم جواں بخت

بدھ 6 جنوری 2016 17:56

خانپور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء)حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے کوشاں ہے، تمام محکمے ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہاررکن صو بائی اسمبلی مخدوم ہاشم جواں بخت نے ڈی سی او رحیم یار خان سے ملاقات کے دوران کیا۔ مخدوم جواں بخت نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ این اے 194 میں ہر سال 150 کلومیٹر سڑکیں بنوائیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی او کیپٹن(ر) ظفر اقبال نے کہا کہ پچھلے سال ان حلقوں میں 23 کروڑ کی لاگت سے سڑکیں بنائی گئیں۔ علاوہ مخدوم ہاؤس میانوالی قریشیاں میں مختلف یونین کونسلز سے آئے ہوئے چیئرمینوں سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ان کے حلقوں میں 67 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جبکہ 48 کروڑ روپے کی لاگت سے میانوالی قریشیاں اور ظاہر پیر میں گرلز ڈگری کالجز اور شہجا میں بوائز کالج کی تعمیر جا ری ہے نیز گڑھی اختیار خان میں دو کروڑ روپے کی لاگت سے سیوریج کا کام کیا گیا۔