خانپور،2 بھائیوں نے فا ئرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا

بدھ 6 جنوری 2016 17:54

خانپور۔6 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) 2 بھائیوں نے فا ئرنگ کر کے رشتہ دار نوجوان کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جلیل احمد چانڈیہ پکا لاڑاں میں اپنی ڈینٹل کی دکان پر بیٹھا تھا کہ راشدخان چانڈیہ اپنے بھائی آصف چانڈیہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آیا اور پستول سے فائرنگ کرکے جلیل احمد چانڈیہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

قتل کے بعد ملزمان نے پکا لاڑاں تحصیل لیاقت پور میں پیش ہو کر گرفتار دیدی۔ پولیس نے مقتول کے بھائی کونسلر محمدرفیق چانڈیہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :