اسلام آباد ، زیادتی کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم بری

بدھ 6 جنوری 2016 17:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے زیادتی کیس میں جرم ثابت نہ ہونے پر ملزم کو بری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ خرم علی خان نے زیادتی کیس کے ملزم مسعود اختر کے مقدمے کی سماعت کی عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے کے باعث ملزم کو مقدمے سے بری کردیا واضح رہے کہ ملزم مسعود اختر کیخلاف مسماة سلیمہ بی بی نے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں زیر دفعہ 376کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا کہ ملزم نے ان کے ساتھ زیادتی کی ہے تاہم متاثرہ خاتون عدالت میں زیادتی ثابت نہ کرسکی

متعلقہ عنوان :