پیمکو رائے ونڈ نے 2015ء میں 60ہزار مٹن اور 9547بیف کا گوشت فراہم کرکے ریکارڈ قائم کردیا

بدھ 6 جنوری 2016 16:35

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 جنوری۔2016ء) پیمکو رائے ونڈ نے 2015ء میں 60ہزار مٹن اور 9547بیف کا گوشت فراہم کرکے ریکارڈ قائم کردیا ، رائے ونڈ اور گردونواح میں حلال اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی ہونے سے حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا ہے ۔ان خیالات کا اظہار پیمکو رائے ونڈ کے انچارج ڈاکٹر اعظم علی ملک نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کو معیاری گوشت فراہم کرنے کیساتھ حکومت کو 75لاکھ روپے آمدن دے چکے ہیں غیر قانونی سلاٹرنگ کی حوصلہ شکنی ہونے سے پیمکو رائے ونڈ سلاٹرنگ پوائنٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے قصابوں اور بیوپاریوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ڈاکٹر اعظم ملک نے مزید بتایا کہ لاغر جانور ذبح ہونے کا تصور بھی نہیں ہے حکومتی احکامات کی پابندی پر عملدر آمد اور قصابوں کے تعاون سے آج رائے ونڈ سنٹر کامیابی کے ریکارڈ قائم کرچکا ہے انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز کسی سے کم نہیں کہ ایک سال کے محدود عرصے میں 60ہزار بکرا اور 9547کٹا اور بڑا جانور ذبح کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ رائے ونڈ سنٹر میں مقامی فیکٹریوں کے جانور بھی ذبح کئے جارہے ہیں اور انہیں کمپیوٹرائزڈ ٹیگ لگا کر عوام کو معیاری گوشت کی فراہمی جاری ہے قصابوں کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے پیمکو انتظامیہ خصوصی اقدامات کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :