کراچی : سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 6 جنوری 2016 15:45

کراچی : سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب پولیس کا سرچ آپریشن ، 5 دہشت گرد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 06 جنوری 2016 ء) : سہراب گوٹھ انڈس پلازہ کے قریب پولیس نے سرچ آپریشن کیا، ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران ملزمان نے فائرنگ کی ، پولیس کی جوابی کارروائی میں 5 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علاقہ میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے تاہم علاقہ کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔