فیصل آباد،ڈرگ ایکٹ 1976ء کی خلاف ورزی ، عطائیت کے مرتکب 19 افراد کو مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم

بدھ 6 جنوری 2016 15:08

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) ڈرگ ایکٹ 1976ء کی خلاف ورزی پر عطائیت کے مرتکب 19 افراد کو مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ آن لائن کے مطابق چیئرمین ڈرگ کورٹ ملک خضرحیات خان نے زائد المعیاد ادویات اور جعلی اسناد پر حکمت کرنے والے 19 شہریوں کو مجموعی طور پر ایک لاکھ اٹھاسی ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

(جاری ہے)

ان میں دریا خان سے عمر حیات 6 ہزار روپے‘ توقیر 7 ہزار روپے‘ عبدالرؤف 15ہزار روپے‘ عابد 6ہزار روپے‘ طاہر 7ہزار روپے‘ غلام محمد 8 ہزار روپے‘ شہباز 6 ہزار روپے‘اشتیاق 8 ہزار‘ منیر عالم 5 ہزار‘ امجد 6ہزار‘ یعقوب 15ہزار‘ نورپور تھل سے بلال 11ہزار‘ خوشاب سے اکرم17ہزار‘ احمد حسن 16ہزار‘ باقر حسین 16ہزار‘ محسن رضا 7 ہزار‘ ٹوبہ سے عبدالغفار7 ہزار‘ نعمت اللہ 7 ہزار اور گوجرہ سے اعجاز سرور کو 20 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا گیا۔ سال 2015ء میں ٹوٹل 671 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 626 کو ان میں سے جرمانہ کی سزائیں سنائی گئیں جبکہ یقیہ کیسز کو سال 2016 میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :