تھائی لینڈ کی حکومت کا آمدنی پر ٹیکس میں کمی کا منصوبہ

بدھ 6 جنوری 2016 14:31

بنکاک ۔ 06 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 جنوری۔2016ء) تھائی لینڈ کی حکومت نے آمدنی پر ٹیکس میں کمی کا منصوبہ ترتیب دیا ہے۔ تھائی لینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا کہ 2017ء میں تھائی لینڈ میں پرسنل انکم ٹیکس کے ضمن میں کافی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین کی قوت خرید میں اضافے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے نتیجہ میں ٹیکس کے بیس میں اضافہ بھی کیا جائے گا اس وقت تھائی لینڈ میں ذاتی انکم ٹیکس کی شرح 5 سے لیکر 35 فیصد تک ہے۔

متعلقہ عنوان :