وزیر اعلی پنجاب نے زرعی یونیورسٹی فیصل آ با د سے ہونہار طالب علم کو نکالنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم د یدیا ، رپو رٹ طلب

بدھ 6 جنوری 2016 14:17

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے زرعی یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی کے طالب علم کاشان حیدر گیلانی کو زرعی یونیورسٹی میں ہونے والے ناچ گانے پر تنقید کرنیکی پا دا ش میں یو نیور سٹی سے نکالنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے فوری طور پر رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ آن لائن کے مطابق زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے ہونہار طالب علم کاشان حیدر گیلانی نے گزشتہ ماہ زرعی یونیورسٹی میں ہونے والے کسان میلے کے موقع پر ناچ گانے اور بہودہ رقص پر اپنی سوشل میڈیا پر اپنے فیس بک کے ذریعے کلچر فیسٹول کے خلاف بیان جاری کیا تھا جس پر زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے برا مناتے ہوئے پی ایچ ڈی کے طالب علم جو گزشتہ سات سال سے زرعی نیورسٹی میں تعلیم حاصل کر رہا تھا اور اس نے پڑھائی کے دوران اپنی قابلیت کی بنیاد پر میڈل بھی حاصل کر رکھے تھے کے خلاف کارروائی کرنے کے لئے ڈسپلری کمیٹی کو کارروائی کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

چنانچہ ڈسپلری کمیٹی نے کاشان حیدر کا موقف سنے بغیر اسے یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے اس کا داخلہ بند کر دیا جبکہ متاثرہ طالب علم کا پی ایچ ڈی کا آخری سال تھا طالب علم کاشان حیدر گیلانی کا موقف تھا کہ میں نے اپنی ذاتی فیس بک پر اپنا موقف بیان کیا تھا مگر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے میری اپنی رائے اظہار کو جرم بنا کر پیش کیا ۔ چنانچہ اس نے تین بار تحریری طور پر ڈسپلری کمیٹی سے معافی بھی مانگی مگر ڈسپلنری کمیٹی نے میرا موقف سننے سے انکار کر دیا اور یکطرفہ کارروائی کرتے ہوئے اسے یونیورسٹی سے برطرف کر دیا گیا ۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ زرعی یونیورسٹی کے کسان میلہ کے دوران یونیورسٹی انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کئے اور ناچ گانے اور میوزیکل شو کے نام پر لڑکے اور لڑکیاں دن رات ڈانس بھی کرتی رہیں جبکہ ایک موقع پر یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ کے رکن منظور ٹھاکر نے بھی گانے کے ساتھ ڈانس کیا اور زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد اور اس کے دیگر ساتھی داد دیتے رہے ۔

کاشان حیدر گیلانی کو یونیورسٹی سے خارج کئے جانے کے بعد میڈیا اور دیگر انسانی حقوق کی تنظیموں نے یونیورسٹی انتظامیہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔ جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کاشان حیدر گیلانی کو یونیورسٹی سے نکالنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ساتھ ہی فوری طور پر وزیر اعلی نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ دیگر اداروں سے بھی ناچ گانے کے شو کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کر لی ہے

متعلقہ عنوان :