1996ء سے قائم خواتین کی داد رسی کا فنڈ قانون سازی اور ترامیم کے کٹھن مراحل میں اٹک گیا

بدھ 6 جنوری 2016 14:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء)1996ء سے قائم خواتین کی داد رسی کا فنڈ ابھی تک کٹھن مراحل میں اٹکا ہوا ہے کیونکہ اس کے رولز آف بزنس میں ترمیم کو ابھی تک کابینہ کی منظوری درکار ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ایشو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں اٹھایا گیا ہے جس میں فنڈز سے کسی قسم کے رقوم کے عدم اجراء پر سخت نوٹس لیا گیاہے کمیٹی کو آگاہ کیا گیا کہ فی الحال فنڈ میں چالیس ملین روپے موجود یں کمیشن یہ فنڈ طویل عرصے سے جامد پڑا ہے کیونکہ رائٹس ونگ کا سٹیٹس تبدیل ہوتا رہا ہے جس کو پہلے فیڈرل منسٹری کا سٹیٹس دیا گیا پھر اس کو وزارت قانون و انصاف میں ضم کردیا گیا ہے انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت کے ایک نمائندے نے بتایا ہے کہ مطلوبہ ترمیم کے لئے سمری کابینہ کی منظوری کی منتظر ہے انہوں نے کہا کہ بل اٹھائیس جولائی دو ہزار چودہ سے کابینہ ڈویژن کے پاس ہے یہ ترمیم کابینہ کے ایجنڈے پر ہے اور جیسے ہی ترمیم فہرست میں آتا ہے اس کو منظور کرلیا جائے گا