کراچی ۔ ڈیفنس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا

بدھ 6 جنوری 2016 14:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس مقابلے کے بعد 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا گرفتار شدگان سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تواس دوران دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ شروع کر دی کافی دیر جاری رہی پولیس اہلکاروں اور دیگر سیکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گردوں سے دبوچ لیا گرفتار افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کے وارداتوں میں مطلوب تھے ملزمان کے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :