جون ایف کینیڈی کے قتل کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔ ہیلری کلنٹن کا بھی یہی انجام ہوسکتا ہے

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی بدھ 6 جنوری 2016 14:05

جون ایف کینیڈی کے قتل کی ایک اور وجہ سامنے آگئی۔ ہیلری کلنٹن  کا بھی ..

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔6جنوری2016ء)ایک نئے دعوے میں کہا جا رہا ہے کہ سی آئی اے نے امریکی صدر جون ایف کینیڈی کا قتل اس لیے کرایا کہ وہ سی آئی اےپر یو ایف اوز(اڑن طشتریوں) کی فائل جاری کرنے پر زور دے رہے تھے۔ جون ایف کینیڈی کو 22نومبر 1963 کو ڈیلاس، ٹیکساس کے وسطی علاقے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اُن کی موت نے ساری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اُن کی موت کے بعد سازشی نظریات پر یقین رکھنے والےافراد نے درجنوں کہانیاں بیان کیں مگر اڑن طشتریوں کے ماہر سکاٹ سی ویرنگ کی کہانی ذرا ہٹ کر ہے۔

سکاٹ کے مطابق جے ایف کینیڈی نے اپنے قتل سے 10دن پہلے سی آئی اے کے سربراہ کو ایک خط لکھا تھا۔سکاٹ نے اس خط کی کاپی اپنی ویب سائٹ UFO Sightings Daily پر بھی شیئر کی ہے۔ سکاٹ نے بتایا کہ صدر نے خط بھیجنے کے چار دن بعد ناسا کے کیپ کارنیوال بیس فلوریڈا کا بھی دورہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے خط میں صدر نے سی آئی اے کے سربراہ کو اڑن طشتریوں کے متعلق ہر چیز کی معلومات جاری کرنے کا کہا تھا۔

خط کے مطابق صدر چاہتے تھے کہ اڑنے والے معلوم اور نامعلوم اجسام کا فرق واضح ہونا چاہیے۔ خط سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ سوویت حکام نامعلوم فضائی اجسام(اڑن طشتریوں) کو امریکا کے جاسوسی کے جہاز سمجھ رہا ہے۔ صدر اس حوالے سے تمام معلومات جاری کر کے سوویت حکام کی یہ غلط فہمی بھی دور کرنا چاہتے تھے۔صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ناسا کو اڑن طشتریوں کے حوالے سے سوویت یونین سے تعاون کرنے کا کہا ہے۔

ابھی گذشتہ روز ہی ہیلری کلنٹن نے وعدہ کیا ہے کہ وہ صدر بن کر یو ایف اوز کے راز سے پردہ اٹھائیں گی۔ سکاٹ ویرنگ نے لکھا کہ ہیلری کلنٹن اس حوالے سے ابھی کچھ نہیں جانتی لیکن اُن کے پاس اس طرح کی معلومات ظاہر کرنے کی طاقت نہیں ہوگی۔سکاٹ نے کہا کہ اگر ہیلری صدر بن کر یہ معلومات ظاہر کرنے کی کوشش کرے گی تو سی آئی اے اسے بھی جے ایف کینیڈی کی طرح قتل کر دے گی۔