پاکستان چین خارجہ پالیسی کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے ،صدرژی
بدھ 6 جنوری 2016 13:39
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء/ شنہو ا) پاکستان اور دیگر ہمسایہ ممالک کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات چین کی ترجیحاتی پالیسی کے نمایاں خدوخال ہیں ، اس کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتاہے کہ حالیہ برسوں میں پاکستان چین کی خارجہ پالیسی کے ایجنڈے پر سرفہرست ہے اور چین پاکستان تعلقات مثالی حیثیت رکھتے ہیں ، ہمسایوں کے بارے میں اپنی پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے چینی صدر ژی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ اس کی ایک واضح مثال ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ چین کی پالیسی خلوص ، باہمی مفادات ،افہام و تفہیم اور صلح و آشتی پر مبنی ہے ،خطے کی ترقی اور ہمسایہ ممالک میں خوشحالی چین کا خواب ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جو ممالک دنیا کی دوسری بڑی معیشت سے کچھ سیکھنے کی خواہش مند ہیں،چین ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیارہے ، چینیوں کے خواب کو سمجھنے کے لیے چین کو سمجھنا ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ چین کا عظیم بن کر ابھرنا موجودہ تاریخ میں چینیوں کے لیے ایک بڑا خواب ہے جب ہم 2049میں پارٹی کی سو سالہ تقریبات منارہے ہونگے تو چین کو جدید اورخوشحال بنانے کا ہدف حاصل کر چکے ہونگے ۔ انہوں نے کہا کہ تین سال سے دنیا امن ، ترقی ، سیکورٹی اورعالمی صورتحال کے حوالے سے چین کو بہترطورپر سمجھنے لگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں امن ضروری ہے امن کے بغیر چین اور دنیا کے دیگر ممالک ترقی سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے ،چین کی حکمت عملی اس کے اپنے اصولوں کے مطابق ہے ، چینی خواب کا مطلب امن ، ترقی ،تعاون اور کامیابی حاصل کرنا ہے کیونکہ چین کا مستقبل بھی دنیا کی قسمت کے ساتھ وابستہ ہے۔مزید اہم خبریں
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.