سندھ ہائیکورٹ میں سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے درخواست کی سماعت

بدھ 6 جنوری 2016 13:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے دائر درخواست کی سماعت میں وفاقی اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

بدھ کو سندھ ہائی کورٹ میں گورنر راج کے نفاذ کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ صوبے میں امن کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے،عدالت نے وفاق اور صوبائی حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دیتے ہوئے سماعت 13جنوری تک ملتوی کر دی۔