لاہور، ایڈیشنل سیشن جج کا توہین عدالت پر سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

منگل 5 جنوری 2016 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے توہین عدالت پر سی سی پی او لاہور کو ایس ایچ او تھانہ ریس کورس کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ افسر فاضل عدالت کے حکم کے باوجود شہری خاتون کنیز فاطمہ کی داد رسی نہ کر رہا تھا جس کے باعث متاثر خاتون نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی فاضل جج نے سماعت کے دوران سخت براہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی پی اولاہور کو مذکورہ افسر کے خلاف پولیس آڈر2002ء کے تحت مقدمہ درج کرکے رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :