کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے شہر کے پانچ اضلاع میں ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دیدیئے

منگل 5 جنوری 2016 22:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کراچی کے پانچ اضلاع میں ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ تشکیل دے دیئے اس ضمن میں ضلع ملیر ، ضلع کورنگی ، ضلع غربی ، ضلع شرقی ،ضلع وسطی کے مینجمنٹ بورڈکے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیئے گئے ، جبکہ ضلع جنوبی ٹریفک مینجمنٹ بورڈ کا ماڈل ضلع کے طور پر گذشتہ ماہ تشکیل دیا جا چکا تھا ،نوٹیفکشن کے مطابق متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر ز ٹریفک بورڈ کے چیئرمین اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس بورڈ کے سیکریٹری ہونگے اسکے علاوہ متعلقہ اضلاع کے ایس ایس پی پولیس ، رینجر، پاک نیوی متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کے ایڈمنسٹریٹر ، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک کے ایم سی ، سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ، ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی ، اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ٹریفک ، چیف انجینئر کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ متعلقہ اضلاع کے چیف سی پی ایل سی ، سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کے علاوہ کراچی چیمبرز اینڈ کامرس انڈسٹریز ، آباد اور تاجر اتحاد کے نمائندہ گان بورڈ کے ممبر ہونگے ، ٹریفک مینجمنٹ بورڈ اپنے اپنے ضلعوں میں قائم بلڈنگز و پلازاوٴں میں قائم پارکنگ اسپیس کا معائنہ کر کے پارکنگ کیلئے کارآمد بنائے گا بورڈ کی منظوری کے بغیر چارجڈ پارکنگ بھی قائم نہیں کی جاسکے گی ،بورڈ کی باہمی مشاورت سے کمرشل بنیادوں پر پارکنگ قائم کر نے کیلئے شفاف طور پر نیلامی عام کروائی جائے گی اور بورڈ ہی کی منظوری سے ہی چارجڈ پارکنگ کے چارجز مقرر کئے جائیں گے ، نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی ٹریفک مینجمنٹ بورڈکو شہریوں کی سہولت کے لئے اپنے اپنے اضلاع میں غیر تعمیر شدہ اراضی کو پارکنگ کے لئے استعمال کرنے کا حق حاصل ہوگا ، کمشنر کراچی نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک کے مسائل کو قابو میں لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہونگے ۔

#

متعلقہ عنوان :