پشاور میں تعینات ایرانی قونصل جنرل کی وزیر اعلی پرویز خٹک سے ملاقات
ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال
منگل 5 جنوری 2016 22:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) پشاور میں تعینات ایران کے قونصل جنرل محمد باقر بیگی نے منگل کے روز وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور ان سے ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے سے متعلق اُمور پر تبادلہ خیال کیا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مستحکم بنانے کی غرض سے تاجروں، سرمایہ کاروں اور سرکاری شعبوں کے وفود کے تبادلوں سمیت مختلف اقدامات پر اتفاق بھی کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ایرانی قونصل جنرل سے باتیں کرتے ہوئے ایران اور سعودی عرب کے مابین حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے اس مسئلے کو خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اُنہوں نے ایران سعودی کشیدگی کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کا موقف واضح کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان بھی یہ مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنے کے حق میں ہیں وزیراعلیٰ نے اقتصادی شعبہ میں ایران اور خیبرپختونخوا کے درمیان تعاون کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری سطح پر پاکستان اور خصوصاً خیبرپختونخوا اور ہمسایہ ملک ایران کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے رابطے ضروری ہیں اور ایران تعلقات کو نئے سرے سے استوارکرنے کیلئے تحریری طور پر اپنی تجاویز پیش کرے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام ان تعلقات سے فائدہ اُٹھا سکیں وزیراعلیٰ نے ایرانی قونصل جنرل کو بتایا کہ صوبے میں معدنیات ، صنعتوں، بجلی کی پیداوار اور زراعت کے شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ان شعبوں میں تعاون کے امکانات سے ایران کے تاجروں اور سرمایہ کاروں کو آگاہ کیا جائے گا اس ضمن میں وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر معدنیات انیسہ زیب طاہر خیلی، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہوں کو ایرانی سرمایہ کاروں اور حکام سے بات چیت کے لئے نامزد کرتے ہوئے کہاکہ ایران کے ساتھ مضبوط تجارتی اور ترقیاتی تعلقات خیبرپختونخوا کی حکومت اور عوام کی خواہش اور ضرورت بھی ہے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل نے ایران سعودی تعلقات کے حوالے سے پی ٹی آئی کے موقف پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس کشیدگی سے تمام مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اُنہوں نے خیبرپختونخوا میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اس سے ایرانی وفود کا دورہ پاکستان ممکن ہو سکے گا انہوں نے توانائی اورلائیو سٹاک کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے امکانات کے حوالے سے خیبرپختونخوا کا بینہ کے ارکان اور تجارتی، سرمایہ کاری کے شعبوں کے حکام سے ملاقاتوں اور ان کے وفود کے تبادلوں میں دلچسپی ظاہر کی اُنہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا اور ایران کے لوگ ایک دوسرے کو پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اس لئے دو طرفہ تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.