فیسکو نے صنعتوں کے انڈی پینڈنٹ فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ صفر کر دی ، ف لائن لاسز کم سطح پر آ گئے

منگل 5 جنوری 2016 22:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔05 جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی کی ہدایت پر فیسکو نے صنعتوں کے انڈی پینڈنٹ (Independent)فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ صفر کر دی ،جبکہ فیسکو کے لائن لاسز کم سطح پر آ گئے ہیں ،ریکوری 103فیصد اور ٹرانسمیشن لاسز میں 1.2فیصد کمی واقع ہوئی ہے آن لائن کے مطابق گذشتہ روز فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقدہ فرسٹ سرکل کے جائزہ اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو فیسکور شیداحمد اسلم نے بتایا کہ فیسکو کے لائن لاسز الحمد اللہ نیپرا کے ہدف سے بھی کم سطح پر آ گئے ہیں جبکہ اس کی ریکوری 103فیصد ہے جوکمپنی کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے یہ بے مثال کارکردگی فیسکو کے افسران اور اس کے جانفشاں کارکنوں کی شبانہ روز محنتوں کا صلہ ہے وہ کر رہے تھے۔

انھوں نے کہا کہ فیسکو نے صنعتوں کے انڈی پینڈنٹ (Independent)فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ صفر کر دی ہے جبکہ فیسکو کی 103سب ڈویژنوں میں موبائل میٹر ریڈنگ کے اجراء کے بعد نہ صرف اس کی Accuracy 90فیصد سے زائد ہے بلکہ اس اہم منصوبہ کے مروج ہونے سے کمپنی کو بہت فائدہ ہوا ہے یونٹ زیادہ مل رہے ہیں جبکہ زائد بلنگ کی شکایات کا تقریبا خاتمہ ہو گیا ہے جس سے صارفین مطمئن ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے ریکوری کی شرح 104فیصد سے زائد ہونے پر سپرنٹنڈنگ انجنئیر اور سرکل کے انجنئیرز کو شاباش بھی دی۔ چیف ایگزیکٹو نے مزید کہا کہ فیلڈ میں موجود ٹو فیز (Two Phase)ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جا رہا ہے ۔ اچھی کارکردگی اور شہرت کے حامل افسران کے اپ گریڈیشن اور پروموشن بورڈ بھی کمپنی کی سطح پر منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انھوں نے سٹاف کو ہدایت کی کہ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف کمرشل آفیسر سردار مسعود،ایس ای فرسٹ مجاہد پرویز چٹھہ، رانا رفیق اور ایگزیکٹو انجنئیرز نے شرکت کی۔