پٹھانکوٹ حملہ،بھارت کی دی گئی معلومات پر پاکستانی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں، فوری ردعمل نہ دینے پر مودی کا شکریہ ادا کیا، نواز شریف

بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی ٹیپ کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے بھی معلومات شیئر کیں،وزیراعظم نواز شریف کی نجی ٹی وی سے بات چیت

منگل 5 جنوری 2016 22:17

کولمبو( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہاہے کہ پٹھانکوٹ حملے بارے بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات پر پاکستانی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں حملے پر فوری ردعمل نہ دینے پر مودی کا شکریہ ادا کیاہے بھارتی وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی ٹیپ کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے بھی معلومات شیئر کیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نواز شریف نے نجی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا پٹھان کوٹ حملے کا مقصد امن عمل سبوتاڑ کرنا ہے۔ حملے پر بھارت نے فوری ری ایکشن نہیں دیا ، جس پر ٹیلی فونک گفتگو میں نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے، نواز شریف نے کہا کہ نریندر مودی نے دہشت گردوں کی ٹیپ کی جانے والی گفتگو کے حوالے سے بھی معلومات شیئر کیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کی جانب سے دی گئی معلومات پر پاکستانی اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیلی فونک گفتگو میں نریندر مودی سے کہاہے کہ آپ کو مطمئن کرنے کی پوری کوشش کریں گے ۔