جامعہ کراچی، شعبہ اُردو کے زیر اہتمام دس روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب

منگل 5 جنوری 2016 22:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) اُردو قومی زبان ہے اس کی تدریس وتحقیق اور تفہیم انگریزی میڈیم اسکول کے طلبہ کے لئے نہایت ضروری ہے ۔آپ اپنا مافی الضمیر اپنی زبان میں بہتر ،موثر طورپر اداکرسکتے ہیں۔شعبہ اُردو کے طلبہ اور اے لیول کے طلبہ وطالبات کی رہنمائی قومی جذبے سے انجادین تاکہ انگریزی میڈیم طلباوطالبات بھی اُردو زبان کی تفہیم میں شعوری طور پر دلچسپی لیں۔

(جاری ہے)

اس طرح باہمی اشتراک سے مغائرت ختم ہوگی اور اُردو تدریس میں دلچسپی سے قومی ہم آہنگی میں اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صدر شعبہ اُردو پروفیسر ڈاکٹر ذوالقرنین شاداب نے شعبہ اُردو دس روزہ ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں کورس کوآرڈینیٹراور ورکشاپ ڈائریکٹر نے طلبہ وطالبات کو مختلف موضوعات اور لسانیات پر خصوصی کورس ورک کرایا گیا تاکہ انگریزی میڈیم طلبہ میں اُردو زبان کی تاریخ ،تہذیب اور قومی زبان کی افادیت معلوم ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :