پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو سخت مزاحمت کرینگے ،پختونوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے، نظر اندا زکرنے پر بھرپور تحریک چلائی جائے گی ،قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے
قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی دیگر پارٹی رہنماؤ ں کے ہمراہ پریس کانفرنس
منگل 5 جنوری 2016 22:09
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی ہی پختونوں کے حقوق کی حقیقی محافظ ہے اگر پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے سلسلے میں پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو اس کی بہت ہی سختی سے مزاحمت کی جائے گی ،نظر اندا زکرنے پر بھرپور تحریک چلائینگے ،پختونوں کو دیوار سے لگانے کے نتائج انتہائی خطرناک ہوں گے۔
وہ منگل کے روز وطن کور پشاور میں سینئر وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ،صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی ،خیبر پختونخوا حکومت کے معاونین خصوصی عبدالکریم خان،ارشد عمرزئی ،صوبائی جنرل سیکرٹری ہاشم بابر،اسد آفریدی ایڈوکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات طارق احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ طویل دہشت گردی کی وجہ سے خیبر پختونخوا،جنوبی پختونخوا اور فاٹا کے قبائلی علاقے تباہی وبربادی سے دوچار ہو چکے ہیں،سینکڑوں کارخانے بند ہو چکے ہیں ،ہزاروں لوگوں کو جانوں کا نذرانہ دینا پڑا اور لاکھوں قبائل بے گھر ہوئے لہٰذا پاک چین راہداری منصوبے کے سلسلے میں اگر پختونوں سے ناانصافی کی گئی تو اسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی انھوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے پر خرچ ہونے والے 46ارب ڈالر میں سے پختونوں کے خطے پر صرف دو ارب ڈالر خرچ کئے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود پختونوں کے خطہ کو نظر انداز کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا کہ یہ کسی ایک سیاسی پارٹی کا مسئلہ نہیں بلکہ پختونوں کی موت اور زندگی کا مسئلہ ہے لہٰذا جو بھی پارٹیاں پختونوں سے ہمدردی رکھتی ہیں انھیں متحد ہوکر پختونوں سے ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنا چاہیے ،پاک چین راہداری منصوبہ کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا موقف قومی وطن پارٹی کا ہی موقف ہے ۔پختونوں کے عظیم تر مفادات کے پیش نظر مغربی روٹ کو ترجیح دی جائے جبکہ پاور پراجیکٹس ،ٹرانسمیشن لائن،گیس لائن اور اکنامک زون کو بھی ترجیح دی جائے ،قومی وطن پارٹی پاک چین راہداری منصوبے کے سلسلے میں مولانافضل رحمان اور مینگل کی طرف سے طلب کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی جائے گی ۔قومی وطن پارٹی کی طرف صوبے کے حقوق کے تحفظ کیلئے صوبہ کے صنعت کاروں،تاجروں،کاروباری لوگوں اور دانشوروں سے بھی رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔پاک چین راہداری منصوبہ کے سلسلے میں سب سے پہلے قومی وطن پارٹی ہی کی طرف سے آواز اٹھائی گئی تھی،آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر اسد قیصر ان سے ملاقات کریں گے ۔پاک چین راہداری منصوبے کے سلسلے میں پختونوں کو نظر انداز کرنے کی بجائے پختون قیادت کو اعتماد میں لیا جائے،مستحکم پاکستان اور فیڈریشن کو چلانے کیلئے تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔انھوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کے عدم تحفظ کے سلسلے میں جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ سراسر غلط ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
عمران خان اور پی ٹی آئی ایک حقیقت ہے ان کو مان لیں اور بات چیت کریں
-
کسان بورڈ پاکستان کا احتجاجی دھرنوں کا اعلان
-
آسٹریلوی کمپنیاں پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں،صدر مملکت آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت مہنگائی و بے روزگاری پر قابو پانے، معاشی استحکام اور برآمدات میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے، کاروباری برادری کی معاونت سے آئندہ پانچ سال کے دوران اپنی برآمدات کو دوگنا کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے، وزیراعظم ..
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت سندھ میں وفاقی حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے حوالہ سے اجلاس، سرکاری و نجی اشتراک کے تحت بننے والے کامیاب منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ
-
پاک ایران تجارتی معاہدوں پر امریکی دھمکی ورلڈ آرڈر کی ناکام صورتحال میں ناکارہ دھمکی ہے
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
موٹروے پر پولیس اہلکار کو ٹکر مار کر فرار ہونے والی خاتون گرفتار کر لی گئی
-
بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.