نریندر مودی نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران پٹھان کوٹ حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا ، میں نے بھارتی ہم منصب کو فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ، پاکستانی اداروں نے اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی بھارتی ہم منصب سے بات چیت کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 5 جنوری 2016 22:03

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے انہیں پٹھان کوٹ حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جبکہ میں نے نریندر مودی کو یقین دلایا کہ آپ کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کرینگے جبکہ بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دی گئی معلومات کی روشنی میں پاکستانی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے بھارتی ہم منصب نریندر مودی سے ٹیلیفونک گفتگو کے بعدوزیر اعظم نواز شریف نے یک نجی ٹی وی کو بتایاکہ نریندر مودی سے ان کی بہت اچھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے پٹھانکوٹ حملے کی تفصیلات کا بھی تبادلہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے نریندر مودی کو یقین دلایا کہ آپ کی جانب سے دی گئی معلومات کی بنیاد پر تحقیقات کرینگے اور آپ کو مطمئن کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نریندر مودی کی دی گئی معلومات کی روشنی میں پاکستانی اداروں نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔ پٹھانکوٹ حملے کا مقصد پاک بھارت امن عمل کو سبوتاژ کرنا تھا