ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کریگی : شہریار خان

muhammad ali محمد علی منگل 5 جنوری 2016 19:16

ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کریگی : شہریار خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05 جنوری۔2016ء) چئیرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے حتمی فیصلہ حکومت کرے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان نے آسٹریلیا کی جانب سے انڈر 19 ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شہریار خان کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے انارکی پھیلی گی۔ آئی سی سی دو حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔ بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت ہی کرے گی۔