پشاور میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام، تین مبینہ دہشتگردگرفتار،اسلحہ اوربارودی مواد برآمد

منگل 5 جنوری 2016 18:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔05 جنوری۔2016ء ) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام بناکر ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے مڈی روڈ پر واقع شہید آباد میں کارروائی کرتے ہوئے تین مبینہ دہشتگردکوگرفتارکرلیاملزمان کے قبضے سے بارود اور تخریب کاری میں استعمال ہونیوالے دیگرآلات برآمدکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس یونٹ ڈیرہ کوخفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ چند مشکوک افراد مڈی روڈنزدشہید آباد دہشتگردی کی کارروائی کرنے کیلئے موجودہیں مخبرکی اطلاع پر سپیشل پولیس یونٹ نے چھاپہ مار کر ٹیم تشکیل دیکر بعدکامیاب کارروائی کرکے خواجہ محمد ولد غلام حیدر سکنہ ماشوخیل بڈھ بیر،سخاوت خان ولد اطلس خان سکنہ سلیمان خیل بڈھ بیر پشاور اور اسفندیارولد رواس خان سکنہ برہان خیل بڈھ بیر پشاور کوگرفتارکرلیادہشتگردوں کے قبضہ سے مجموعی طور پر تین کلوگرام بارود،دوعدددستی بم ،25فٹ پرائما کارڈ،الیکٹرک ڈیٹونیٹربمعہ تاراورایک عددبارہ وولٹ بیٹری برآمدہوئی ہے دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے دہشتگردوں کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :