ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ٹی ایم اوز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے اجلاس

منگل 5 جنوری 2016 18:03

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء)ڈی سی او قصور محمد شاہد کے زیر صدارت ٹی ایم اوز کی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے گزشتہ روز اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تمام ٹی ایم اوز نے شرکت کی ۔ڈی سی او نے اس موقع پر فرداً فرداً تمام ٹی ایم اوز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا اور حکم دیا کہ ضلع بھر میں مین ہولز کو فوری طور پر کور کیا جائے اور کسی جگہ بھی مین ہول کھلا ہوا نظر نہیں آنا چاہیے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہدایت کی کہ صفائی ستھرائی پر خصوصی توجہ دی جائے اس کام میں کسی قسم کی سستی برداشت نہیں ہوگی ۔نالوں کی مکمل صفائی ہونی چاہیے تا کہ کسی جگہ پانی کھڑا ہوا نظر نہ آئے ۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ آلات صفائی ستھرائی کی مکمل لسٹیں مہیا کی جائیں تا کہ دیگر میونسپل کمیٹیوں جن کے پاس مشینری کی کمی ہے اسے پورا کیا جاسکے ۔اس کے علاوہ تمام افسران گورنمنٹ کے ٹیکسز ریکوری کے عمل کو بھی تیز کریں ۔