بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے،صدر ممنون حسین

منگل 5 جنوری 2016 16:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 جنوری۔2016ء) صدرمملکت ممنون حسین نے وزیر اعلی بلوچستان سردار ثناء اللہ زہری کووزارت اعلیٰ ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے،امن و امان کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔سردار ثناء اللہ زہری نے وزیر اعلی منتخب ہونے کے بعدمنگل کو یہاں صدر ممنون حسین سے ملاقات کی جو ان سے وزیراعلیٰ بننے کے بعد ان کی پہلی ملاقات تھی۔

(جاری ہے)

ایوان صدرسے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں صدر مملکت نے انہیں منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ صدرر مملکت ممنون حسین کو وزیر اعلی ثناء ا للہ زہری نے صوبے کی موجودہ صورت حال پر بریفنگ دی۔صدر نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح وبہبود اور تحفظ کو اولین ترجیح دی جائے۔امن و امان کی بحالی اور عوام کی خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کو صدرنے یقین دلایا کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے وفاق صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھے گاجبکہ وزیراعلیٰ نے صوبے کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :